پاکستان بچاؤ مارچ کو بہاولپور داخل ہونے سے روک دیا گیا

0
28
TLP

ترجمان تحریک لبیک پاکستان سید صدام بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان بچاؤ مارچ کے قائدین اور شرکاء کو بہاولپور میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری پاکستان بچاؤ مارچ کا راستہ روک رہی ہے. ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق پاکستان بچاؤ مارچ کو بہاولپور میں داخل نہ ہونے دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ کراچی سے شروع ہونے والا مارچ پرامن ہے لیکن پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے.


ترجمان ٹی ایل پی سید صدام بخاری کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہر جماعت اور شہری کا آئینی و قانونی حق ہے لہذا کسی کو بھی اپنا آئینی و قانونی حق سلب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے، اور اگر پنجاب حکومت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا تو حالات کی زمہ دار حکومت خود ہوگی، نگران حکومت طاقت کے استعمال سے گریز کرے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ترجمان تحریک لبیک نے مزید بتایا کہ 22 مئی کو کراچی سے شروع ہونے پاکستان بچاؤ مارچ کے آغاز پر حافظ سعد رضوی نے فرمایا تھا کہ ہمارے لانگ مارچ میں کوئی گملا ٹوٹے گا نہ کوئی پتہ گرے گا اور یہی تحریک لبیک پاکستان کی روایت اور ہماری شناخت ہے لیکن ہم پُراَمن لوگ ہیں اور ہر طرح کے فتنہ و فساد اور بداَمنی اور دہشت گردی کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں.

Leave a reply