fbpx

پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری آپریشن ”چینوک آرچر“ میں شرکت

پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری آپریشن ”چینوک آرچر“ میں شرکت

باغی ٹی وی : پاک بحریہ کی ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران CTF -150 کے تحت بحیرہ عرب میں منعقدہ کثیر الملکی بحری آپریشن ”چینوک آرچر“ میں شرکت کی

آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کے علاوہ امریکا اور کینیڈا کے بحری اور ہوائی جہازوں کی بھی شمولیت ہوئی .

آپریشن کا مقصد سمندر میں منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلٸے مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ پاک بحریہ سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے ذریعے سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کی بین الاقوامی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


دیگر ممالک کے ساتھ اس آپریشن میں شرکت سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

مشترکہ بحری آپریشن سے مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.