پاک بحریہ کا وفد تیونس کے دورے پر
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے (بمعہ ہیلی کاپٹر) عالمی سمندروں میں تعیناتی کے دوران تیونیس کا دورہ کیا ہے، بندرگاہ لا گولیٹ آمد پرتیونس بحریہ کے جہازتیونس کوسٹ گارڈ کی پٹرول بوٹس، پاکستان کے دفاعی اتاشی اورتیونس کی بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا ہے، بندرگاہ پر قیام کے دوران، مشن کمانڈر کموڈورسیّدرضوان خالد نے کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ذوالفقار کیپٹن راؤ احمد عمران انور کے ہمراہ تیونس کے کمانڈرنیشنل کوسٹ گارڈ کمانڈرجمال الوئے سے ملاقات کی ہے، بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے، علاقائی امن اورسمندری تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا گیا ہے، مشن کمانڈر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے عمومی طور پرتیونس کی عوام اور خصوصاً تیونس کی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، پی این ایس ذوالفقار کا تیونس کا یہ دورہ دونوں مسلم برادرممالک کے درمیان سفارتی اوردفاعی تعلقات کے فروغ میں اہم کردارادا کرے گا.