fbpx

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا دورہ جبوتی

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا دورہ جبوتی

باغی ٹی وی : پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے ریجنل میری ٹاٸم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران جبوتی کا دورہ کیا

جبوتی بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ نے پاکستانی سفارتی حکام کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہاز کا پر جوش استقبال کیا۔

جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر جناب محمد علی حُمید نے وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ پی این ایس سیف کا دورہ کیا ۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر جبوتی بحریہ، کمانڈر جبوتی کوسٹ گارڈ اور دیگر حکام سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی این ایس سیف کے اس دورے سے دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات اور مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔ ترجمان پاک بحریہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.