پاک بحریہ کے سربراہ کی ملائشیا کی امن مشقوں میں شرکت

0
31

امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورہ پر ملائیشیا پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورہ پر ملائیشیا پہنچ گئے، اعلی فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے اْمور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منسٹری آف ڈیفنس ملائیشیا آمد پر ملائیشیا کے نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ کا پرتپاک استقبال کیا جہاں اعزازی گارڈ نے انہیں سلامی پیش کی۔ امیر البحر نے ملائیشین نیول چیف اور وزیر دفاع سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان نیوی اور ملائیشین نیوی کے مابین بحری مشقوں کے انعقاداور تربیتی پروگرامز کے تبادلوں پر زور دیا گیا۔سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل سکیورٹی کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں خصوصاً ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

نیول چیف نے ملائیشین نیوی کی امن مشقوں میں شرکت کرنے پر ملائیشین نیول چیف اور وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔ ملائیشیا کے نیول چیف اور وزیر دفاع نے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کی تشکیل کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

میری ٹائم کمیونٹی میں خواتین کو خودمختار بنانا ہے، سربراہ پاک بحریہ

Leave a reply