پاک بحریہ سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے. ترجمان

0
25

پاک بحریہ کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہیں

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ: ریلیف آپریشن کے دوران سول انتظامیہ کی معاونت کی جارہی ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ: زمینی راستہ منقطع ہونے کی وجہ سے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا۔

انہوں نے کہا: پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

تاہم دوسری جانب نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کانفرنس کی صدارت کی

کانفرنس کے دوران خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔

نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

امیرالبحر نے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے اقدامات اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلٸے ہمہ وقت تیار ہے۔ ترجمان پاک بحریہ

نیول چیف نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت اور متاثرہ عوام کو ہر ممکن امداد کی فراہمی کیلئے فیلڈ کمانڈز کو خصوصی ھدایات بھی دیں۔

Leave a reply