پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2021 کا آغاز

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2021 کا آغاز ہوگیا ہے۔

بحری مشق ’’امن 21 “کی پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈ مرل نوید اشرف نے امن مشق میں شرکا کو خوش آمدید کیا۔

امن پسند ملکوں کو یکجا ہونے کا پیغام، پاک بحریہ کے زیر اہتمام ساتویں کثیر الملکی بحری مشق امن 21 کا انعقاد کیا کیا، مشق سولہ فروری تک جاری رہے گی۔بحرہ عرب کے پانیوں کی محافظ پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الملکی بحری مشق امن 21 کی پرچم کشائی کی تقریب کراچی میں ہوئی، پرچم پارٹی نے مارچ پاسٹ کیا، اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا، شرکا نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں آتش بازی سے آسمان پر قوس و قزح کے رنگ بکھر گئے۔

مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغام پڑھ کر سنایا تقریب میں 45 ممالک کے نمائندگان، مبصرین اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ،نیول چیف کا دبنگ اعلان

چیف آف دی نیول اسٹاف کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نَصرکا افریقی ممالک جبوتی اور سوڈان کا خیر سگالی دورہ

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ نے ہر دو سال بعد کامیابی سے مشق امن منعقد کی ہے،2019میں مشق میں 46 ممالک کی بحری افواج شریک ہوئیں جبکہ رواں برس ساتویں امن مشق میں 45 ممالک کی بحری افواج شریک ہیں۔

نیول چیف نے کہا کہ امن مشقوں کا مقصد مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے اور آپریشنل تیاری اور پاکستان کے مثبت تصور کو اجاگر کرنا ہے جبکہ کورونا کے تناظر میں ان ممالک کی شرکت پاک بحریہ کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ مشق کا مقصد ہم آہنگی اور امن کا فروغ ہے جبکہ بہترین بحری افواج کو ایک جگہ اکٹھا کرنا پاکستان اور پاک بحریہ کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

امن کے لیے متحد” کے نعرے کے تحت پاک بحریہ کی جانب سے امن مشق پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لئے ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔ یہ مشق علاقائی امن و استحکام ، سمندری حدود میں دہشت گردی کے خلاف عزم ، محفوظ اور پائیدار سمندری ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے باہمی تعاون اور سب سے بڑھ کر علاقائی اور دیگربحری افواج کے مابین باہمی آپریشنز کی استعداد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے

اس سال ،ساتویں امن مشق رواں ماہ منعقد ہوگی، جہاں سمندری اور فضائی اثاثوں ،اسپیشل آپریشنزفورسز / میرین ٹیموں اور مبصرین / سینئر افسران کے ساتھ تقریبا 45 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ مشق امن 21 دو حصوں پر مشتمل ہے،ہاربر اور سی فیز۔ ہاربر پر ہونے والی سرگرمیوں میں سیمینار، مباحثے، مظاہرے اور بین الاقوامی مبصرین کی ملاقاتیں شامل ہیں۔جبکہ بحری قذاقی اور دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی،فائرنگ اور سرچ اینڈ ریسکیوآپریشنز سی فیز میں ہونے والی نمایاں سرگرمیاں ہیں۔سی فیز اور مشق امن 21 کا سب سے اہم اور نمایاں پہلو انٹر نیشنل فلیٹ ریویو ہے جس کا جائزہ ملکی اور غیر ملکی معززین اور مندوبین لیں گے۔

Leave a reply