ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان
پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-
باغی ٹی وی: پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز آج سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہورہا ہےاس مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی،قومی کرکٹ ٹیم سپر فور مرحلے کا اپنا دوسرا میچ 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف کولمبو کے پریمیداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گی-
تاہم 10 ستمبر کوپاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور میچ کے دوران کولمبو میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی واش آؤٹ ہوسکتا ہے موسمیاتی ماہرین کے مطابق میچ کے دن بارش کا امکان 75 فیصد جبکہ رات کے وقت بارش کا امکان 95 فیصد تک بڑھ جائے گا اس وجہ سے شائقین بہت کم ایکشن اور ممکنہ واش آؤٹ کی توقع کرسکتے ہیں۔
ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی
پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ دیا جائے گا اس طرح دونوں ٹیموں کیلئے فائنل تک رسائی کیلئے اپنے بقیہ دونوں میچز جیتنا ضروری ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا-