ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرا،شائقین کرکٹ پرجوش

0
24

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرا،شائقین کرکٹ پرجوش

پاک بھارت ٹاکرا
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،شائقین کرکٹ پرجوش
دوسرے مرحلے میں پاک بھارت میچ کل اتوار کو دن ایک بجے ہو گا ، دونوں ٹیموں نے بھر پور تیاری کر رکھی ہے اور فتح کے لئے پرامید ہیں

پاک بھارت ٹاکرا
شائقین کرکٹ کو مل سکتی ہے بری خبر بھی
میلبرن کے موسم کے حوالہ سے کہا جاتا ہے کہ اتوار کو بارش ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے پاک بھارت کا میچ متاثر ہو سکتا ہے

پاک بھارت ٹاکرا
رواں برس چوتھی بار ہو گا پاک بھارت ٹیم کا آمنا سامنا
پاک بھارت کے مابین رواں برس تین میچ ہو چکے جس میں سے دو پاکستان اور ایک بھارت جیت چکا ہے کل فتح کس کا مقدر بنے گی؟ سب منتظر ہیں

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ ختم ہونے کے بعد اب پاکستان کا بھارت کے ساتھ ٹاکرا کل اتوار 23 اکتوبر کو ہو گا

پاکستانی ٹیم بھرپور متحرک ہے، بھارت کے ساتھ ٹاکرے کے لئے پاکستان کی قومی ٹیم نے میلبرن میں جم ٹریننگ کی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی ٹریننگ سیشن کے دوران کپتان بابر اعظم نے مینٹور میتھیو ہیڈن سے مشاورت بھی کی ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ میلبرن میں کھیلا جائے گا، میچ کا آغاز دن دو بجے ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں اور جیت کے لئے پرجوش ہیں تا ہم فیصلہ تو میدان میں ہی ہو گا .شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر یہ بھی ہے کہ پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے

قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی سربراہی میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارتی ٹیم کی سربراہی روہت شرما کریں گے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں آصف علی، کپتان بابر اعظم، فخر زمان، حیدر علی، خوشدل شاہ، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد حارث، محمد رضوان، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں ،بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان رویت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، ویرات کوہلی، دیپک ہودا، ہارڈک پانڈیا، روی چندرن اشون، دنیش کارتک، رشبھ پنت، ارشدیپ سنگھ، بھونیشور کمار، محمد شامی، محمد سراج، روی بشنو، یوزیندرا چاہل، شاردل ٹھاکر، اکسر پٹیل، ہرشل پٹیل شامل ہیں

رواں برس چوتھی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل رواں برس دو میچ پاکستان اور ایک بھارت جیت چکا ہے اب کل کون جیتے گا اس پر شائقین کرکٹ کو انتظار ہے، دونوں ممالک میں پاک بھارت ٹاکرا موضوع بحث بنا ہوا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتحال ایسی بن چکی ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی اہلیت رکھتی ہیں

پاک بھارت ٹاکرے پر بات کرنے سے قبل آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کو دیکھا جائے تو اس میچ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے،بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ تین بیٹرز میں سے دو کا تعلق پاکستان اورایک کا بھارت سے ہے پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان اگر پہلے اور کپتان بابر اعظم تیسری پوزیشن پر ہیں توان دونوں کے درمیان بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو موجود ہیں دونوں ٹیموں کے بیٹنگ آرڈر کو دیکھا جائے تو پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین اوپنرز ہیں اور بھارت کے پاس مستند مڈل آرڈر، بھارت کی ٹاپ آرڈر کی ناکامی اور پاکستان کے مڈل آرڈر کے مسائل مشترکہ ہیں

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے کہ امید ہے بھارت کے خلاف جیسا حالیہ دنوں میں کھیلتے آ رہے ویسا ہی کھیلیں گے،نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا پہلا میچ ٹورنامنٹ میں ٹون سیٹ کرتا ہےبھارت کے خلاف میچ میں ہمیشہ پریشر میچ ہوتا ہے جب کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہم بھارت کے خلاف میچز جیتنے لگے ہیں لہٰذا امید ہے بھارت کے خلاف جیسا حالیہ دنوں میں کھیلتے آرہے ویسا ہی کھیلیں گے بڑا میچ جیت کر ٹیم کو اعتماد ملتا ہے بھارت کے خلاف پہلے میچ کے لیے ہر کوئی پرجوش ہے بطور آل راؤنڈر کھیل کے تینوں شعبوں کو انجوائے کرتے ہیں، جہاں ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے وہاں کھیلتے ہیں اچھی ٹیم کو چیمپئن بننے کے لیے پریشر صورتحال میں غلطیوں پر قابو پانا ہوگا

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرہ اور سوشل میڈیا — ضیغم قدیر

سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان نے پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کے حوالہ سے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ٹاپ ٹیم میں سے ہے اگر پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ جیتنا ہے تو بھارت کے ٹاپ بیٹرز کو آؤٹ کرناہوگا اگر بارش کے باعث میچ چھوٹا ہوگیا تو پاکستان ٹیم اس کنڈیشن کا فائدہ زیادہ اٹھائے گی اور ٹیم بھارت کے خلاف زیادہ خطرناک ثابت ہوگی بولرز کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ موسم کی صورتحال سے ضرور فائدہ اٹھائیں جب تک کوئی بھی بولر گیند آگے نہیں پھینکے گا ٹیم کو فائدہ نہیں ہوگا

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی کپتان بھی پاکستان سے میچ جیتنے کے خواہاں ہیں، بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی باؤلنگ ہمیں چیلنج کرے گی باولنگ چلے گی یا بیٹنگ یہ تو کل پتا چلے گا پر ہمیں فیلڈنگ پر بھی توجہ دینی ہے پاکستان کی باولنگ کے ساتھ ان کے بیٹرز کو آوٹ کرنا ہے ہم لوگ اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں میلبرن کے موسم کا کچھ کہہ نہیں سکتے، چالیس اوورز ہو یا بیس یا پھردس بھارت ٹیم تیار ہے، کوشش ہے کہ بطور کپتان ٹیم کو فتح دلواوں پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے،پاکستان بھارت میچ پریشر نہیں چیلنج ہوتا ہے

Leave a reply