پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس ہفتے کے روز اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس ہفتے کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ذرایع کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس کے سلسلے میں پاکستان آئیں گے، یہ اہم ترین اسلام آباد میں منعقد ہوگا، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔
ذرایع نے بتایا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری کی افغانستان تک توسیع اس اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں افغان امن اور مفاہمتی عمل پر سہ فریقی مشاورت کی جائے گی، افغان مفاہمتی عمل پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔