پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 میں شرکت نہیں کرے گی،بھارتی میڈیا

0
23

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال ایشیاکپ میں شرکت نہیں کرے گی، پی سی بی اپنی تجویز کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کے پاس سری لنکا میں ٹورنامنٹ کے انعقاد یا میزبانی کے حقوق واپس لینے کے فیصلے پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کی موجودگی اور ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر پاکستان کے رواں سال ایشیاکپ نہ کھیلنے کے امکانات ہیں اسی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے سال کے اس وقت مشرق وسطیٰ میں بہت زیادہ گرمی کا حوالہ دیتے ہوئےدبئی میں میچز کرانے کے ہائبرڈ ماڈل سے انکار کر دیا ہے۔

سیف سٹی لاہور کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے،چئیرمین آئی سی سی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) کے اگلے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران بتایا جائے گا کہ دیگر تمام شریک ممالک سری لنکا میں کھیلنے پر رضامند ہو گئے ہیں ٹورنامنٹ کے اس ایڈیشن کے لیے میزبان نامزد کیے جانے کے باوجود، پی سی بی اپنی تجویز کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کے پاس سری لنکا میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے فیصلے پر عمل کرنے یا اس کی میزبانی سے مکمل طور پر دستبردار ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔

انجری کا شکار راشد خان سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز سے …

اگر پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ میں شرکت نہیں کرتی ہے تو ایشیا کپ 2023 میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان چار ٹیمیں ہوں گی جو ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکیں گی جبکہ نیپال کو پانچویں ٹیم کے طور پر کھیلایا جائے گا تاہم، بھارت کا پاکستان کا سفر کرنے سے انکار اور ہائبرڈ ماڈل سے اتفاق نہ کرنا یا تو پی سی بی کی جانب سے بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے سمیت انتہائی اقدامات کی دعوت دےسکتا ہےپی سی بی نے مبینہ طور پر آئی سی سی حکام کو آگاہ کیا ہےکہ ورلڈ کپ میں ان کی شرکت کا انحصار حکومتی منظوری اور ہائبرڈ ماڈل پر ہوگا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکا روانہ

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر حالیہ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اے سی سی پاکستان کے بغیر ایشیا کپ 2023 کی تیاری کر رہی ہے۔ اگر اس میڈیا رپورٹ میں کوئی صداقت ہے اور پاکستان براعظمی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتا ہے تو یقیناً اس سے پاکستان کی بھارت میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیٹ میں شرکت بھی مشکوک ہو جائے گی-

ایشیاکپ: میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی،فیصلہ کب کیا جائے گا؟

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاکستان کو چھوڑ کراے سی سی کے تمام ممبران، جو ٹورنامنٹ کے باضابطہ میزبان ہیں، براعظمی ٹورنامنٹ کھیلنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ تاہم، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اب بھی ‘ہائبرڈ ماڈل’ پربضد ہے جس میں تجویزکیا گیا ہےکہ انڈیا گیمز سمیت چند میچز متحدہ عرب امارات جیسے غیر جانبدار مقام پر منعقد کیے جائیں جب کہ باقی میچز پاکستان میں ہوں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کےہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید

Leave a reply