پاکستان دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے، آرمی چیف
پاکستان دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے، آرمی چیف
باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے وزیر دفاع نے اہم ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطہ میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ عراق کے وزیر دفاع نے خطہ میں امن اور استحکام کے لیے پاکستانی کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عراق کو دفاعی اور متعلقہ شعبہ میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام کی قربانیوں کو بھی تسلیم کرتا ہے۔