fbpx

پاک انگلینڈ سیریز؛ میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

 پاک انگلینڈ سیریز؛ میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا.
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں جوئل ولسن جو کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے 11 ارکان میں سے ایک ہیں، احسن رضا کو آن فیلڈ امپائر کے طور پر جوائن کریں گے جبکہ ماریس ایراسمس تھرڈ اور آصف یعقوب فوتھ امپائرز کے فرائض نبھائیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے دیگر دو امپائرز ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان میں آن فیلڈ ڈیوٹی سنبھالیں گے جن کے ساتھ جوئل ولسن اور راشد ریاض تیسرے اور چوتھے امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ کراچی میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم پہلے ٹیسٹ جیسا ہی ہوگا جس میں جوئل ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز جبکہ ماریس ایراسمس اور آصف یعقوب تیسرے اور چوتھے امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے شیڈول تینوں ٹیسٹ میں میچ ریفری کی ذمہ داری اینڈی پائی کرافٹ کے سپرد ہوگی۔ واضح رہے کہ سال 2005 کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی کررہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیریز پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید
اسلام آباد پرجتھوں کی چڑھائی،کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا۔تاجرپھٹ پڑے
ویوین رچرڈز نے کیسا ردعمل ظاہر کیا؟ جب نینا گپتا نے انہیں بتایا کہ وہ پریگنینٹ ہیں