پاک فضائیہ کے سربراہ کی کینیا کی فضائیہ کو بڑی پیشکش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کی کینیا کی اعلیٰ فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں،
فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئرچیف کی کینیا کے ہم منصب میجر جنرل فرانسس اوگولا سے بھی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا، کینین فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی،
پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر چیف نے کینین فضائیہ کو فوجی تربیت اور ہوابازی میں تعاون کی پیشکش کی،دونوں شخصیات نے فضائی افواج میں دوستانہ تعلقات مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا.
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ