پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

0
40

حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والوں میں ائیر مارشل چوہدری احسن رفیق، ائیر مارشل وقاص احمد سلہری اور ائیر مارشل احمد حسن شامل ہیں۔

ائیر مارشل چوہدری احسن رفیق نے جون 1989 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے JF17 ٹیسٹ اویلیوایشن اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل ائیر فورس اسٹریٹجک کمانڈ بھی تعینات رہے۔ آپ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ آجکل ائیرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف پراجیکٹ ڈائیریکٹر جے ایف 17 تعینات ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر مارشل وقاص احمد سلہری نے جون 1989 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل (پراجیکٹس) بھی تعینات رہے۔ آپ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ آجکل ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف(آپریشنز) تعینات ہیں۔ آپ امریکہ میں ائیر اتاشی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیرمارشل احمد حسن نےجون 1989 میں پاک فضائیہ کی انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے انجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی اور کامرہ میں ائیرکرافٹ ریبلڈ فیکٹری کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف(ائیرکرافٹ انجینئرنگ) بھی تعینات رہے۔ آپ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ آجکل ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (انجینرنگ) تعینات ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

Leave a reply