پاک افغان سرحد پر دھماکا، پاک فوج کے میجر سمیت دو جوان پاکستان پر قربان

0
26

پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر سمیت دو جوان شہید ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈرپرنصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں پاک فوج کا ایک میجر اور ایک سپاہی شہید ہو گئے.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجراورسپاہی پاک افغان بارڈر پرباڑ لگانے کے کام کی نگرانی کررہے تھے،پاک فوج کے میجرعدیل اورسپاہی فرازحسین شہید ہوئے .

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجرعدیل باڑ لگانے والےاسکواڈ کی قیادت کررہے تھے، یہ علاقہ دہشتگردوں کی آمد ورفت کا اہم روٹ تھا، بارودی سرنگ سرحد پار سےآنیوالے دہشتگردوں نےلگائی،

قبل ازیں 14 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر 2 مختلف واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں معمول کی گشت پرمامورفوجی دستے پردہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی،فائرنگ گزشتہ رات سپن وام کے قریب ابا خیل کے علاقے میں کی گئی،فائرنگ سے 23 سالہ سپاہی اختر نےحسین جام شہادت نوش کیا،سپاہی اختر حسین کا تعلق بلتستان سے تھا ،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے .

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیر میں سرحد پرباڑ لگانے میں مصروف جوانوں پرسرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجی جوان شہید،ایک زخمی ہوا.شہید ہونے والے لانس نائیک امین آفریدی کی عمر28 سال ، تعلق ضلع خیبر سے تھا،شہید لانس نائیک محمد شعیب کی عمر31 سال،تعلق مانسہرہ سے تھا،نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 22 سال کے سپاہی کاشف علی بھی شہید ہو گیا

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ابا خیل کے علاقے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے .

واضح رہے کہ دو ماہ قبل جولائی میں بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے چھ جوان شہید ہو گئے تھے،

ماہ جون میں بھی پاک فوج کی گاڑی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا جس سے ایک فوجی جوان شہید ہو گیا تھا، جون میں ہی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 5 سپاہی شہید 31 زخمی ہو ئے.

ماہ مئی میں شمالی وزیرستان کے علاقے شوال ویلی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ مکی گڑھ پر حملہ کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا .

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر ہونے والے حملے میں پی ٹی ایم ملوث ہے ،

پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں‌ کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی

پی ٹی ایم ماضی میں بھی پاک فوج پر حملوں میں ملوث‌ رہی ہے ،وزیرستان میں پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے حوالہ سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں پی ٹی ایم کے دوایم این ایزکو واقعے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے.

ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نےرپورٹ تیارکرکے خیبرپختونخوا حکومت کو بھیج دی ہے. رپورٹ کے مطابق 25مئی کوعلاقہ بویہ میں 12 عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے مذاکرات میں حکام دھرناختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پرآمادہ ہوئے ،ایم این اےعلی وزیر ،محسن داوڑ کے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے،26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے، سیکیورٹی فورسزنے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کیلیے پارلیمنٹرنیز کو دوسراراستہ اختیار کرنےکا کہا، رپورٹ کے مطابق ایم این اے علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ،علی وزیرنے مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کےلیے اکسایا ،پی ٹی ایم کے دوپارلیمنٹرینز نےخاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت کی ،مظاہرین نےچیک پوسٹ پرپتھراؤکیا ،پارلیمنٹیرین کیساتھ مسلح افرادنےچیک پوسٹ پرفائرنگ کی ،رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پرمختلف اطراف سے فائرنگ کی گئی، ،مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ،شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو لگیں .

پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا

واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے.

 

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

Leave a reply