پاک آرمی کے تعاون سے خیبر پختونخوا پولیس میں اہم تربیت یافتہ دستہ شامل

پاک آرمی کے تعاون سے خیبر پختونخوا پولیس میں اہم تربیت یافتہ دستہ شامل

باغی ٹی وی :پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے اشتراک سے خیبر پختونخوا پولیس میں ضم شدہ سابقہ ​​خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیت کا پہلا مرحلہ اختتام پزیر ہوگیا۔ قبائلی اضلاع کے مختلف علاقوں میں تربیت کا پہلا مرحلہ ستمبر سے دسمبر 2020 تک جاری رہا جس میں خیبر پختونخوا پولیس میں شامل 4000 اہلکاروں کو پاک فوج ، فرنٹیئر کور اور خیبر پختونخوا پولیس کے ماہر تربیت کاروں نے تربیت دی۔ انسداد دہشت گردی ، کوئیک ری ایکشن فورس ، پولیسنگ ، آئی ای ڈیز اور دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے ، جدید آلات سے آگاہی ، جسمانی فٹنس اور فائرنگ کی مشقوں سمیت تربیت دی گئی۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، پاک فوج ، فرنٹیئر کور اور پولیس کے اعلی عہدیداروں نے مختلف مواقع پر پولیس کی جاری تربیت کا مشاہدہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
اس تقریب میں پولیس کوایوڈ 19 پروٹوکول کے تحت پریڈ آؤٹ کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاسنگ آؤٹ پولیس اہلکاروں کے خاندانوں ، پاک فوج کے اعلی افسران ، فرنٹیئر کور ، پولیس اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

Comments are closed.