پاکستان آئی ایم ایف کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گا،وزیراعظم

نگران حکومت اور الیکشن کے بعد منتخب حکومت اس معاہدے پر عمل کرنے کی پابند ہوگی
0
60
pakistan

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت انٹرنیشنل پارٹنرز سپورٹ گروپ (آئی پی ایس جی) کا تیسرا اجلاس

باغی ٹی وی : پارٹنر سپورٹ گروپ کی تشکیل پاکستان میں 2022 کے تاریخی سیلاب کے تناظر میں کی گئی. اجلا س کو 9 جنوری کو جنیوا میں منعقد ہونے والی ریزیلئنٹ پاکستان کانفرنس کے تناظر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیر نو پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا.

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیر نو کے منصوبوں میں شفافیت کے عنصر کو کلیدی اہمیت دی جائے ہر منصوبے میں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو یقینی بنایا جائے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بر وقت امداد اور بحالی کیلئے بین الاقوامی اداروں اور دوست ممالک کے شکر گزار ہیں- ڈونرز کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کا ایک ایک پیسہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو اور بحالی میں خرچ ہوگا پاکستان آئی ایم ایف کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گا نگران حکومت اور الیکشن کے بعد منتخب حکومت اس معاہدے پر عمل کرنے کی پابند ہوگی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بین الاقوامی پارٹنر سپورٹ گروپ کا تیسرا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.

کھیتوں میں مزدوری کرنے والی نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، شیری رحمن، وزیرِ مملکت حناء ربانی کھر، معاونین خصوصی طارق فاطمی، طارق باجوہ، یو این دی پی UNDP، عالمی بینک، یورپی یونین، اے ڈی بی، آئی ایم ایف، یو ایس ایڈ، امریکہ، سعودی عرب، ترکیہ، چین، کینیڈا، قطر ، متحدہ عرب امارات، جاپان، جنوبی کوریا، جرمنی، آذربائیجان، اِٹلی، ناروے وغیرہ کے سفراء اور نمائندگان کے علاوہ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

اجلاس میں پاکستان میں سیلاب کی بحالی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا. وزیر اعظم شہباز شریف نے تعاون بڑھانے میں آئی پی ایس جی کے اہم کردار کو سراہا. وزیر اعظم نے موسمیاتی لچکدار منصوبوں میں آئی پی ایس جی کے کلیدی کردار کی بھی تعریف کی.

ڈریپ کی غفلت کے باعث عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے،آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا …

اجلاس کو کلائیمیٹ ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کے دوران مختلف منصوبوں کیلئے کئے گئے پلیجز میں 30 جون 2023 تک 657.5 ملین ڈالر موصول ہونے کا تخمینہ تھا جبکہ ان منصوبوں کیلئے ڈونرز اور دوست ممالک سے 715 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوئی. رواں سال یعنی 2023/24 میں 913.5 ملین ڈالر ڈونر سپورٹ کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیراتی و بحالی کے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے بچاؤ اور متاثرین کی بحالی کیلئے 19 منصوبے بنائے گئے ہیں جن میں 8 سندھ، 7 بلوچستان، 3 خیبر پختونخوا جبکہ ایک پورے پاکستان کیلئے ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ امدادی کاموں میں ملنے والے رقم کا 64 فیصد سندھ مین خرچ کیا جا رہا ہے.

فور-آر ایف (4RF) کے تحت تعمیر نو کیلئے 16.2 ارب کا تخمینہ لگایا گیا تھا جس میں 8.15 ارب ڈالر وفاقی و صوبائی حکومتیں PSDP اور ADP کے ذریعے فنڈ کر رہی ہیں جبکہ اتنی ہی رقم دوست ممالک اور بین الاقوامی ادارے فراہم کریں گے.

بہاولپورسےایک اور رہنما کا پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان

وزیرِ اعظم نے وزارت خارجہ، خزانہ، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی امور، صوبائی حکومتوں اور تمام متعلقہ اداروں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے کاموں پر انکی کارکردگی کو سراہا.

اس موقع پر UNDP کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر سیمیول رزک (Samuel Rizk) نے کہا کہ پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب کو ایک سال پورا ہونے کو ہے اور ازسر نو بحالی کے کاموں پر پیش رفت کے جائزے کیلئے تمام شراکت داروں کی موجودگی خوش ائند ہے. سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی تمام شراکت داروں کے تعاون سے ہی ممکن ہے اور UNDP بین الاقوامی پارٹنر سپورٹ گروپ کے سیکٹریٹ کے طور پر اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا.

کارپوریٹ سیکر فلم انڈسٹری کی مدد کرے صائمہ

Leave a reply