پاک بھارت میچ سے قبل ہو گی رنگا رنگ تقریب
آئی سی سی ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی سٹیڈیم میں ہو گا، جس کے لئے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی،
احمد آباد میں تقریب میں ہالی وڈ اسٹار کی شرکت متوقع ہے، تقریب میں فلمی اداکار امیتابھ بچن، رجنی کانت ، سچن ٹنڈولکر اور ارجیت سنگھ و دیگر شریک ہوں گے،پاک بھارت میچ کی تقریب 12 بجے ہو گی، تقریب میں پاکستانی صحافی بھی شریک ہوں گے،سیکرٹری گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن انیل پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافیوں کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ،
دوسری جانب چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا بھی بھارتی ویزہ آگیا. ذکاء اشرف 12 اکتوبر کو بھارت روانہ ہونگے. ذکاء اشرف 14 اکتوبر کو پاک بھارت میچ دیکھیں گے. ذکا اشرف کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے دعوت دے رکھی ہے.پاکستانی صحافیوں کو ویزہ کلئیرنس کے بعد ذکاء اشرف نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا.چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ بھارت جانا موخر کر دیا تھا ،صحافیوں کو پاسپورٹ جمع کرانے کے لیے کہا گیا تو میں نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا،وزارت خارجہ نے ویزوں میں تاخیر کے حوالے سے مثبت پیش رفت پر مدد کی ،
خوشی ہے کہ پاکستان ٹیم نے اب تک ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا،منجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہے ،انڈیا کے خلاف اہم میچ میں بے خوف ہو کر کھیلیں جیسے پورے ایونٹ میں کھیلتے رہے ہیں .
دوسری جانب پاک بھارت میچ کے حوالہ سے ملنے والی دھمکیوں پر پولیس کی تیاریاں سامنے آئی ہیں، پولیس متحرک ہو چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران مقابلے کے لئے سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے،میچ کی سیکورٹی کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ اینٹی ڈرون ٹیم کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے،