پاک ایران سرحد ، دہشتگردوں کی فائرنگ ، 2 جوان شہید

0
26
shaheedarmy

پاکستان ایران سرحد کے ساتھ بلوچستان کے علاقے سنگوان (ضلع کیچ) میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فوسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو کامیابی سے پیچھے دھکیل دیا ،شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی حسنین اشتیاق اور سپاہی عنایت اللہ شہید ہوگئے ہیں سیکورٹی فورسز کا علاقے میں فوری طور پر آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک فوج کے مطابق ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ ملے

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسزامن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ،سپاہی حسنین اشتیاق کی عمر 34 سال ہے اور انکا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے، سپاہی عنایت اللہ کی عمر 27 سال اور انکا تعلق ڈسٹرکٹ جھل مگسی سے ہے، شہداء کی نماز جنازہ و تدفین انکے آبائی علاقوں میں کی جائے گی،

پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے پی پی پی چیئرمین نے سنگوان میں پیش آنے والے واقعے میں 2 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں حسنین اشتیاق اور عنایت اللّٰہ کی بہادری و قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی پوری قوم دہشتگردی سے نبرد آزما سکیورٹی فوج کی پشت پر کھڑی ہے، دہشتگردوں کا خاک میں ملنا نوشتہ دیوار ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیچ میں دہشت گرد حملے میں 2 فوجی جوانوں کی شھادت پر گھرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کیچ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی عوام متحد ہے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقہ سنگوان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی بلوچستان کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے

جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان کا دورہ بھی اہمیت کا حامل

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

Leave a reply