پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پرخصوصی توجہ دینا ہوگی عارف علوی

اکراچی میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے آپٹیکل فائبرمعاہدے کی تقریب سے خطاب کیا ہے، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کی ڈیجیٹل راہیں کھل رہی ہیں، ڈیجیٹل اکانومی بھی تیزی سے پھیل رہی ہے، کمیونیکیشن سسٹم کوبہتراورتیزکرنے کی ضرورت ہے، رواں سال گلگت بلتستان میں 20سے 22لاکھ افراد سیاحت کیلئے جائیں گے، دنیا کی ٹاپ کمپنیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ کمپنیاں ہیں، پاکستان کوتیزترقی کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پرتوجہ دینا ہو گی، پاکستان کی کامیابی اورترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے.

مزید کہا کہ کورونا بحران کیساتھ کامیابی سے نمٹنے پرملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہماری اصل طاقت اورسرمایہ ہے، نوجوانوں کوآئی ٹی کی تعلیم دے کر ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا جاسکتا ہے، کورونا کے باوجود پاکستان کی ترقی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، ایمیزون کا ملک میں آنا بھی خوش آئند ہے.

Comments are closed.