پاکستان کی بیٹنگ جاری ،کپتان کا پہلے آنا سود مند ثابت نہ ہو سکا

0
29

پاکستان کی بیٹنگ جاری ،کپتان کا پہلے آنا درست فیصلہ ثابت نہ ہو سکا

ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں پہلے کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران مہمان ٹیم کے کپتان کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کیا۔ مہمان ٹیم کی طرف پہلا اوورز فورٹون نے کیا۔

قومی ٹیم کو پہلا نقصان بابر اعظم کی شکل میں اٹھانا پڑا، کپتان فورٹون کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔اس وقت قومی ٹیم نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رنز بنا لیے ہیں۔ حیدر علی 14 اور محمد رضوان 7 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں ڈیو فیکٹر ہوگا.کوشش ہے اچھاٹوٹل دیں اور دفاع کریں،نئے کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہے،میں اور رضوان اوپن کررہے ہیں،

بابار اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی 20میچ میں غصے میں کافی کنٹرول کرنا پڑتا ہے. اچھاہدف دینےکی کوشش کریں گے.واضح رہے کہ پاکستان اور جنوفی آفریقہ کی ٹیموں کے درمیاں یہ پہلا میچ ہے

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ کے دوران قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ۔

جنوبی افریقا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے
میلان، ہینڈرکس، سنائیمین، کلاسن، میلر، پیٹورس، پھلواکیو، فورٹون، ڈالا، سپمالا، تبریز شمسی

Leave a reply