![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/08/shoaib-akhtar.jpg)
پاکستان کی جیت پر شعیب اختر نے کیا کہا
باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح پر ہر طرف سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے . اس سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آج جنوبی افریقا سے 2007 کا بدلہ لے لیا۔
شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے کمال کردیا ورنہ جنوبی افریقی ٹیم بھاگ رہی تھی۔
Pakistan cricket is back with a bang. @RealHa55an & @iShaheenAfridi reminded us of the era of two W's. Hunting in pairs as it used to be. Well done guys.
Full review: https://t.co/H3xWH9pNLM#PAKvsSA #cricket #testcricket #victory pic.twitter.com/YjOIaz0kni
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 8, 2021
شعیب اختر نے کہا کہ جارحانہ اور تباہ کُن باؤلنگ کے ذریعے پاکستان نے جنوبی افریقا سے 2007 کا بدلہ لے لیا۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں حسن علی نے 5 ، شاہین شاہ نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ملڈر رہے، انہوں نے 20 رن اسکور کیے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔
پاکستان نے موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ،موجودہ اور سابق کرکٹرز کی پاکستان کو جیت کی مبا رکباد