پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار
واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو غربت سے نکالنا ہے تو اس کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان ہرگز موزوں نہیں تاہم ان کے الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں –
باغی ٹی وی: امریکی اخبار نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ پی ٹی آئی مشکلات کا شکار ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کسی طرح پاکستان کے دوبارہ وزیراعظم بن گئے تو پاکستان کے تیز ترین زوال کا باعث بنیں گے پاکستان بڑھتی ہوئی دہشت گردی، کم ہوتی فی کس آمدنی اور 30 فیصد افراط زر کا شکار ہے، ایسے میں پاکستان کو ناکام آئیڈیاز کے حامل کرشماتی لیڈر کے بجائے سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے.
اخبار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس امریکا کی مخالفت،، پین اسلام ازم اور بائیں بازو کے پرانے معاشی خیالات کے سوا کچھ نہیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بھارت کے ساتھ امن میں ہے پاکستان کو چلانے کے لیے آئی ایم ایف کا قرض چاہیے اور امریکا آئی ایم ایف کا اہم رکن ہے، بانی پی ٹی آئی امریکا سے پاکستان کے تعلقات خراب کر لیں گے پاکستانیوں کو غربت سے نکالنا ہے تو اس کے لیے بانی پی ٹی آئی ہرگز موزوں نہیں تاہم ان کے الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں۔