پاکستان کو لسانی، مذہبی، مسلکی، علاقائی بنیادوں پر عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ناکام ہوچکی، فاقی وزیر مذہبی امور

0
30

چار عشروں سے پاکستان کو لسانی، مذہبی، مسلکی، علاقائی بنیادوں پر عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ناکام ہوچکی، فاقی وزیر مذہبی امور

فاقی وزیر مذہبی امور کا اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام ‘‘مسالک کے مابین باہمی روابط’’ کے عنوان سے منعقدہ کنونشن سے خطاب
کچھ عرصے سے نوٹ کیا جارہا ہے کہ مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو ہورہی ہے۔ یہ سب کچھ پوری منصوبہ بندی سے ہورہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ناسمجھ لوگ بغیر سوچے سمجھے لگ گئے۔ چار عشروں سے پاکستان کو لسانی، مذہبی، مسلکی، علاقائی بنیادوں پر عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ناکام ہوچکی۔ اب آخری کوشش شیعہ سنی بریلوی دیوبندی سلفی کے درمیان فسادات پھیلانے کی سازش ہورہی ہے۔ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاونٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے۔ اسرائیل میں بیٹھی یہ خاتون عائشہ کا نام استعمال کررہی ہے جو بہت اچھی عربی بولتی ہے۔ یہ خاتون فرقہ وارانہ مواد سوشل میڈیا پر بھیج دیتی ہے اور پھر آگے شیعہ اور سنی خود سے اسے پھیلاتے ہیں۔ اس کنونشن کا مقصد اس سازش کے ہاتھوں علمائے کرام اور عوام الناس کو استعمال ہونے سے بچانا ہے۔

فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے متحدہ علما بورڈ پنجاب، ملی یکجہتی کونسل، بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے الگ الگ کوشش کی۔ اسلامی نظریاتی کونسل ان ساری کوششوں کو ایک جگہ جمع کرکے نئے قومی چارٹر کی شکل میں جمع کردے۔ کچھ سال پہلے مکہ مکرمہ میں آٹھ فرقوں کو اعلان مکہ میں تسلیم کیا گیا۔ اختلاف رائے رحمت ہے اختلاف پیدا کرنا زحمت ہے۔ حکومت نے علمائے کرام کی مدد سے کرونا کی وبا کے سامنے بند باندھا۔ ریاست ہر صورت اپنی رٹ برقرار رکھے گی۔ یہ بدقسمتی ہے کہ محرم الحرام کی آمد پر انتظامی افسران علمائے کرام کو پرامن رہنے کی تلقین کررہے ہوتے ہیں۔ علمائے کرام کو یہ کام خود کرنا چاہئے تھا۔ پیغام پاکستان ایک قومی دستاویز ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل جو بھی سفارشات دے وہ نیچے مسجد و منبر تک جانا چاہئے۔

Leave a reply