پاکستانی حکام پر براہمی بارے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے منسوب ٹوئیٹ فیک نکلی

0
29

پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے منسوب فیک ٹوئیٹ وائرل کردی گئی ہے.

حالیہ دنوں ایک فیک ٹوئیٹ وائرل ہے جسے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اس ٹوئیٹ میں لکھا ہوا یے کہ "مجھے پاکستان کے دورہ پر حیرانی ہوئی کہ پاکستان کے وزیراعظم مجھ سے اپنی مرضی کی پریس ٹاک چاہتے تھے۔” اس فیک ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ: "میں نے دیکھا کہ پاکستانی حکام اور انتظامیہ کو لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔”

دراصل یہ ایک سافٹویئر کے ذریعے جے پی جی فائل میں ایک ایسے انداز میں یہ جھوٹی ٹوئیٹ بنائی گئی کہ دیکھنے والوں کو یہ پوسٹ حقیقی لگے لیکن بنانے والے نالائقوں نے جو ٹوئیٹر اکاونٹ کا ویری فیکیشن والا بلیو ٹیک اس میں دیا تاکہ دیکھنے والے کو انتونیو گوتریس کا اکاؤنٹ حقیقی لگے لیکن دیا گیا نشان واضح طور پر ایک غلط نشان تھا کیونکہ ٹوئئٹر کے بلیو ٹیک کا ڈیزائن اور رنگ ایسا نہیں ہے، ٹوئیٹر کے بلیو ٹیک کا نشان گول اور ڈیزائیندار ہے جبکہ اس نشان کو مستطیل شکل میں بنایا گیا ہے. تاہم مزید تصدیق کیلئے باغی ٹی وی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے آفیشل ٹوئیٹر ہیڈل @antonioguterres پر جاکر چیک کیا تو وہاں ایسی کوئی ٹوئیٹ نہیں ملی جبکہ پاکستان بارے موسمیاتی تبدیلی، سیلاب کی تباہ کاری اور وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ دورہ سیلاب متاثرین بارے کچھ ٹوئیٹ کی گئی تھیں.

واضح رہے کہ حالیہ دنوں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے سیلاب کی تباہ کاری سے متعلق پاکستان کا دورہ کیا ہے اور متعدد متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا. جیو نیوز کے مطابق: گزشتہ 9 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ: پاکستان کوبہت زیادہ مالی امداد کی ضرورت ہے، بین الاقوامی کمیونٹی پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کرے، اقوام متحدہ اس مشکل وقت میں ضرور مدد کرے گا۔


تاہم اس سے قبل سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی تھی جس میں انہیں ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے آگاہ کیا تھا. انتونیو گوتریس نے اس موقع پر کہا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے، لوگ قحط اور سیلاب کے باعث مررہے ہیں ،پاکستان کے عوام کو مشکل میں دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا۔

Leave a reply