پاکستان نے تیونس کوتاریخ کی بڑی پیش کش کردی،تیونس کے ردعمل نے حیران کردیا

0
23

اسلام آباد: پاکستان نے تیونس کوتاریخ کی بڑی پیش کش کردی،تیونس کے ردعمل نے حیران کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے تیونس کو سی پیک کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کی پیش کش کر دی۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق آج پاکستان اور تیونس کے درمیان سیاسی مشاورت کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان کے وفد کی قیادت کی، جب کہ تیونس کے سفیر محمد علی تقی نے وفد کی قیادت کی۔

اجلاس میں پاکستان اور تیونس نے مجموعی معاشی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے، اور معاشی تعلقات کو بہترین سیاسی تعلقات کے ہم پلہ بنانے پر اتفاق کیا۔

تیونس کی طرف سے پاکستانی پیشکش کا خیرمقدم کیا گیا اوراسےپسند بھی کیا گیا

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اجلاس میں کہا پاکستان کی توجہ جیو اکنامکس پر مرکوز ہے، وزیر اعظم عمران خان کی توجہ کا محور امن، ترقی اور روابط کی استواری ہے۔سہیل محمود نے کہا کہ انگیج افریقا کا اقدام سیاسی و معاشی روابط کے فروغ کے لیے ہے۔

سیکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط کو مزید گہرا کرنے، دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطے کو مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

Leave a reply