76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کی شاندار تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے
youm e azadi

راولپنڈی: پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا-

باغی ٹی وی :سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کی 76 ویں سالگرہ پر، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندارآزادی پریڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے آزادی پریڈ کا اہتمام 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کیا جائے گا ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کی شاندار تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے-

رپورٹ کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پیریڈ کی مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کریں گے اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا –

اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا

دوسری جانب لاہور کے گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں شاندار آتشبازی کی جائے گی،کمشنر لاہور کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں رات 12 بجے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا ، اور فائر ورکس کی تقریب 10 سے 15 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہوگی، ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں بھی آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا-

14 اگست کی صبح حضوری باغ میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب ہوگی، جس میں نگراں وزیر اعلی محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے، 14 اگست کی شام نشتر کمپلیکس میں جشن آزادی میگا میوزیکل پروگرام ہوگا، اور گلوکار راحت فتح علی خان جشن آزادی میوزیکل پروگرام میں فن کا مظاہرہ کریں گے، شہریوں کیلئے میوزیکل پروگرام میں انٹری اوپن ہے۔

قومی پرچم کو نذر آتش کرکےالزام پارٹی پرعائد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی …

Comments are closed.