پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

0
53

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

باغی ٹی وی : قومی کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے نیشنل بینک ایرینا اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق مجھ سے بھی بات ہوئی تھی، سلیکٹر کے ساتھ بات ہو گئی ہے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل الیون ان کے مشورے سے منتخب کریں گے، جو ٹیم کے لیے بہتر ہوگا وہی کریں گے، میدان کی حکمت عملی حریف کی پوزیشن دیکھ کر اپناتے ہیں۔

فیفا نے قطر فٹبال ورلڈکپ کے بہترین گول کا اعلان کردیا


کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا ٹیسٹ میچ میں ایک غلطی میچ تبدیل کر دیتی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی انگلینڈ کے خلاف جو بہترین الیون لگ رہی تھی وہ ہم نے کھلائی، شکست کی وجہ سے تنقید ہو رہی ہے لیکن پورا یقین ہے کم بیک ضرور کریں گے، پریشر نہیں لیتا کیونکہ دباؤ میں گیم اور خراب ہوتی ہے۔


قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس وقت ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہے، بیٹنگ ہی ہماری اسٹرینتھ ہے، وکٹ ضرور ٹیم کو سپورٹ کرتی ہے مگر آپ کو کارکردگی دکھانا ہوتی ہے نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کافی اچھی لگ رہی ہے، وکٹ آسٹریلیا جیسی لگ رہی ہے، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اچھی نہیں رہی، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہے تین چار دن میں چیزیں تبدیل ہوئی ہیں لیکن ہمارا کام گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے، ہمارا فوکس گراونڈ پر ہے، وہاں پرفارم کرنا ہے، سیریز کا اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نےبابراعظم کےحمایت میں کیا گیا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا


دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ برصغیر کی کنڈیشن مختلف ہوتی ہیں لیکم ہم نے پلان بنایا ہے، اچھی کرکٹ ہوگی برصغیر میں آکر کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، انگلینڈ نے یہاں زبردست کرکٹ کھیلی تھی اور ہم وہ کرکٹ کھیلیں گے جو ہمیں سوٹ کرےگی۔


ٹم ساوتھی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹف سیریز کے بعد پاکستان کم بیک کی کوشش کرے گا، یہاں کی کنڈیشنز میں اسپن کے ساتھ فاسٹ بولنگ کو بھی مدد ملے گی ابھی فائنل الیون کا فیصلہ نہیں کیا، صبح کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔


دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا جبکہ 2 دونوں ٹیسٹ میچ کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ ملتان میں ہونا تھا لیکن پھر دونوں ملکوں کی ٹیموں کے بورڈ کے باہمی مشاورت کے بعد اب دونوں ٹیسٹ میچز کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

حارث کے نکاح کے بعد شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے

Leave a reply