fbpx

پاک سرزمین پارٹی کا آزادکشمیر انتخابات 2021 میں حصہ لینے کا اعلان

مظفرآباد: پاک سرزمین پارٹی کا آزادکشمیر انتخابات 2021 میں حصہ لینے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیرکے انتخابات میں اچانک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے اور اس سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی نے آزادکشمیر انتخابات 2021 میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

وائس چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید حفیظ الدین نےشہزاد آصف و دیگر رہنماوں کےہمراہ پریس کانفرنس اس بات کی وضاحت کی ہےکہ
آزادکشمیر انتخابات کیلئے تمام حلقوں سےامیدواروں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ،

سید حفیظ الدین نے کہا ہے کہ جلد پارٹی امیدواروں کا اعلان کریں گے، مصطفی کمال کے ویثرن کے مطابق اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کریں گے، پاک سرزمین پارٹی کشمیریوں سے گہری وابستگی رکھتی ہے،

سید حفیظ الدین نے کہاہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد سب سے پہلے اظہار یکجہتی کرنے مصطفی کمال کی قیادت میں وفد آزادکشمیر آیا،

ذرائع کے مطابق سید حفیظ الدین نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیئے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،

سید حفیظ الدین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ہندوستان کے جبر سے نجات دلانے کیلئے کشمیریوں کی مکمل حمایت کریں گے، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو صوبائی فنانشل کمیشن ایوارڈ کے دائرہ کار میں لایا جائے،