fbpx

ٔٔپاک سرزمین پارٹی نے بحریہ ٹاون پرپیش آنے والے واقعہ پرکس کوذمہ دارقراردیا،اہم خبرآگئی

کراچی :ٔٔپاک سرزمین پارٹی نے بحریہ ٹاون پرپیش آنے والے واقعہ پرکس کوذمہ دارقراردیا،اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی جہاں احتجاجی مظاہروں کو جمہوریت کا لازمی جزو تصور کرتی ہے وہاں مظاہروں کی آڑ میں نجی املاک کو نظر آتش اور عوام کو دہشت زدہ کرنے کی پرزور مزمت کرتی ہے۔

پاک سر زمین پارٹی آج رونما ہونے والے افسوسناک واقعے کا زمہ دار پیپلزپارٹی کی نااہل اور تعصب زدہ صوبائی حکومت کو سمجھتی ہے، کئی روز پیشتر احتجاجی مظاہرے کے بارے میں معلومات ہونے کے باوجود کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کو پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی پشت پناہی حاصل تھی۔

انہوں نے آج کے افسوسناک واقعے نے ثابت کردیا کہ جیئے سندھ تنظیم پیپلز پارٹی کا ملٹری ونگ ہے۔ امن و امان کو بگاڑنے اور حالات کو سنبھالنے میں ناکامی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی مجرمانہ نااہلی کا ثبوت ہے۔ عوام کو کئی گھنٹوں تک محصور اور دہشت زدہ کرنے میں پیپلز پارٹی کا کردار شرم ناک ہے۔

پاک سر زمین پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ جمہوری احتجاج کے نام پر اربوں روپے کی نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ناصرف سخت ترین کارروائی کی جائے بلکہ مجرمانہ غفلت کی مرتکب سندھ حکومت جملہ نقصانات کا معاوضہ ادا کرئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.