fbpx

پاک سرزمین پارٹی قیادت کا ممتازبھٹوکی وفات پراظہارتعزیت،درجات کی بلندی کے لیے دعائیں

کراچی :پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے سابق گورنر سندھ و سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ہاؤس سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی سیاسی بصیرت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری کا اظہار کیا۔

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے مرحوم ممتاز بھٹو کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ آج سندھ کے سابق گورنراورسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کزن ممتازبھٹو 94سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں‌