پاکستان سے شکست سٹار بیٹسمین کے لیے اچھی ثابت نہ ہوئی

0
29

پاکستان سے شکست سٹار بیٹسمین کے لیے اچھی ثابت نہ ہوئی

باغی ٹی وی :پاکستان کے دورے پر آئےجنوبی آفریقا پاکستان سے جیت کے حوالے اچھی خبر نہ لے کر جاسکی ، جس وجہ سے ٹیم پر اور کھلاڑیوں پر برا وقت آنے لگا ہے . جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین فاف ڈو پلیسی کے لئےپاکستان میں ٹیسٹ سیریز بھاری پڑی ہے،اسٹار بیٹسمین پوری سیریزمیں مکمل طور پر ناکام گئے جس کے باعث پروٹیز کو بھاری شکست ہوئی اوروہ 17سے 18سال بعد پاکستان سے سیریز ہارگئے،ایسا بھی پہلی بار ہوا کہ انہیں پاکستان سے کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،چنانچہ فاف ڈو پلیسی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔اس کا اعلان انہوں نے بدھ کو کیا ہے۔

2020میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سریز میں شکست پر انہوں نے کپتانی چھوڑ دی تھی اور عام کھلاڑی کے طور پر کھیل رہے تھے لیکن اب طویل فارمیٹ میں مکمل ناکامی کے بعد انہوں نے آخر ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ ہی لے لی ہے۔
36 سال فاف ڈو پلیسی کا پلان یہ ہے کہ اب وہ اپنے ملک کے لئے محدود اوورز کرکٹ پر فوکس رکھیں گے اور اس کے لئے انہوں نے اگلے 2 ٹی 20 ورلڈ کپ کو ہدف بنالیا ہے جو اس سال اور اگلے سال کھیلا جانا ہے، کر ک سین ڈوپلیسی پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں بھی کھیلیں گے۔ڈوپلیسی نے ایک روزہ کرکٹ کے حوالہ سے بھی ملی جلی بات کی ہے کہ وہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ نہیں کھیلیں گے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ٹی 20 کو ہی مرکزبنائیں گے۔

رائٹ ہینڈ بلے باز سابق کپتان ڈو پلیسی نے 2012میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا،اب تک 69 میچز کھیلے اور40کی ایوریج سے4163 رنزبنائے،انہیں 2016میں کپتانی ملی تھی،ڈو پلیسی نے 36 ٹیسٹ میچز میں قیادت کی اور اپنے ملک کو 18میں فتح دلوائی لیکن 15میں ان کو شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان میں حالیہ سیریز میں کپتانی کرنے والے ڈی کاک دماغی مسائل کے باعث پہلے ہی کرکٹ سے بریک لے چکے ہیں،انہیں نیا ٹیسٹ کپتان بھی منتخب کرنا ہے، اس وجہ سے کہا جا رہا ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کے لیے مشکلات ہو سکتی ہیں. جب کہ ٹیم پہلے ہی سینئر کھلاڑیوں‌ کی کمی کا شکار ہے .

Leave a reply