پاک ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز سکیورٹی یقینی, لاہور پولیس کا کردار قابل ستائش

0
27

لاہور 4 فروری 2020،
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ
ایس پی ہیڈکوارٹرز عمران احمد ملک کا پولیس لائنز کا دورہ اور ساؤتھ افریقہ سیریز پر میٹنگ کی. ڈی ایس پیز فرحت عباس، سہیل کاظمی اور قیصر مشتاق، آر آئی لائن محمد نعمان اور لائن آفیسر سمیت عملہ لائن نے شرکت کی. ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا. متفرق سٹور، جم، ریکریئشن ہال، میس، کینٹین، فائرنگ رینج اور ایم ٹی سیکشن، وردی گودام ، آئی ٹی سینٹر، آر ایم سی سنٹر اور پولیس لائن میں موجود ہوسپٹل کا دورہ کیا.
نئے تعینات ہونے والے ایس پی عمران احمد ملک نے عملہ پولیس لائنز سے تفصیلی تعارف کیا. عمران احمد ملک نے کرکٹ سیریز کے دوران لاجسٹک، سکیورٹی اور دیگر اہم امور بارے احکامات جاری کیے. اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک ٹیموں کی قیام گاہ، قذافی اسٹیڈیم میں تعینات اہلکاروں کو پروگرام کے
مطابق کھانا دیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پاک ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنایا جا رہا ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے لاہور پولیس کا کردار قابل ستائش ہے.

Leave a reply