دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل ، پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں،
دوسرےون ڈےکےلیےپاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئیں
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔شائقین کی بڑی تعداد پہلے ہی سٹیڈیم پہنچ چکی ہے ، کرکٹ شائقین کا جوش خروش دیدنی، سب کرکٹ معرکے کے بے چینی سے منتظر ہیں.
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی تھی۔10سال کے طویل عرصے کے بعد شہر قائد کا نیشنل اسٹیڈیم عالمی ایک روزہ میچ کی میزبانی کرے گا۔
کل ٹیسٹ کرکٹر سپنر باؤلر شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکن ٹیم کو ہم کسی صورت آسان حریف تصور نہیں کر رہے ، ان کی ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان لڑکے شامل ہیں، اور جو کھلاڑی ڈیبیو میچ کھیلتے ہیں ان کی صلاحیتوں کا کسی کو علم نہیں ہوتا اس لیے ان کو آسان نہیں لینا چاہیے،
شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپنا ڈیبیو ون ڈے میچ کھیلنے کی کیفیت انتہائی شاندار ہے کسی بھی کھلاڑی کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلے اور اچھا پرفارم کرے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی وکٹ کے بارے سوال پر شاداب کا کہنا تھا کہ کراچی کی پچ عموما اسپنرز کیلئے سازگار رہتی ہے لیکن پچھلے دو دن سے بارش ہو رہی ہے اس لیے پچ دیکھنے سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ، شاداب نے اپنی بیٹنگ کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے ہمارا ٹاپ آرڈر اچھا پرفارم کرے اور اگر بیٹنگ میں میری باری آئی تو کوشش ہو گی کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں،