پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تیار ہو چکی ، رحمان ملک کا تشویشناک انکشاف

0
24

پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تیار ہو چکی،عملی جامہ پہنانے کے لئے 3 ملکوں کی بھاری سرمایہ کاری ہے ، رحمان ملک کا انکشاف

باغی ٹی وی : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے آج نیوز چینل پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک بہت بڑی سازش تیار ہو چکی ہے اور اس سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے 3 ملکوں نے 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی یے۔

یہ 3 ارب ڈالر لگانے کا مقصد پاکستان کے اندر فتنہ فساد کو فروغ دینا ہے، پاکستانی عوام کو پاک فوج کے خلاف کھڑا کرنا اور دنیا کے سامنے پاکستان کو دہشت گرد ریاست ثابت کرنا ہے۔

یہ 3 ارب ڈالرز مختلف نیوز چینلز کے مالکان، نیوز اینکرز، سیاست دانوں، مولویوں اور عام شہریوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔


پاکستان میں اچانک 11 جماعتوں کا متحرک ہونا اور پھر اپنے جلسوں میں پاک فوج اور ریاست کے خلاف گندی زبان استعمال کرنا واضح اشارہ دے رہا ہے کہ یہ 3 ارب ڈالرز کے عوض دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح کروانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

پی ڈی ایم کے اس اتحاد کے پیچھے عالمی طاقتوں کا بے تحاشہ پیسہ ہے۔ نوازشریف ۔ بلاول زرداری ۔ مریم نواز ۔ فضل الرحمان ۔ اویس نورانی ۔محمود اچکزئی ۔ محسن داوڑ سب اپنے ہی ملک کی تذلیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a reply