پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے. اسپیکر قومی اسمبلی

0
36
Raja Parvez Ashraf

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم مستحق بچوں کو بہترین معیاری تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کر رہاہے اس پر زمرد خان اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے ۔ زمرد خان نے وہ کام کر دکھایا جو کئی ادارے بھی نہیں کرسکے، زمرد خان نے بہت بڑا ٹاسک اختیار کیا ہوا ہے اور وہ بڑے عظیم جذبے سے بے سہارا بچوں کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، زمرد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے زمرد خان کو کئی بار کہا کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہ کریں لیکن زمردخان کا موقف ہے کہ انہیں اس کام سے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے۔ اسی مشنری جذبہ نے زمرد خان سے وہ کام کروایا جو کوئی اور نہیں کرسکا۔سپیکر نے کہا کہ اس کام کے لئے اللہ پاک نے زمرد خان کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ زمرد خان کی سویٹ ہومز کے حوالے سے کاوش دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر انسان عزم کرے تو وہ ایک نئی دنیا بسا سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ زمرد خان جیسے لوگ یہاں پاکستان میں ہیں جو ہمارے بچوں کی تربیت کررہے ہیں۔یہ جذبہ ہم سب کے لئے قابل تقلید ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے شاید وزارت عظمی کا منصب انہی بچوں کی وجہ سے ملا۔مجھے جتنی خوشی یہاں آکر ہوتی ہے وہ بیان سے باہر ہے۔انجم عقیل خان نے خطاب کرتے ہوئے سویٹ ہومز کے لئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔زمرد خان نے تمام مہمانوں اور ڈونرز کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply