پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب
پارٹی صدر انیس قائم خانی، اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل اور پارٹی زمہداران بھی ہمراہ۔ این اے249کا الیکشن جس طرح ہوق اس کی تاریخ نہیں ملتی
ہمارے پاس نہ کونسلر ہے نہ ایم این اے نہ ایم پی اے۔ہمیں کسی گنتی میں نہیں گنا جا رہا تھا دو ہفتے کی مہم کےبعد سب کے کان کھڑے ہو گئے۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں والی پارٹیاں خوف زدہ ہو گئیں۔ہمیں اب تک 83 فارم 45 ملے جس کے مطابق 4282 ووٹ لے کر ہم سب سے آگے ہیں۔اس کے بعد ہمیں مزید فارم 45 نہیں ملے۔تمام ہاری ہوئی سیاسی جماعتیں ٹی آر اوز کے دفتر میں موجود ہیں۔پاکستان کی عوام کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ پر امن ہے اس کی حق تلفی کی جائے گی۔پاک سرزمین پارٹی کی جیت کا میڈیا کے ذریعے اعلان کیا جائے۔اس بد معاشی کو بند کر کے پاک سرزمین پارٹی کے نتائج کا اعلان کیا جائے۔
الیکشن کو کسی طور چوری نہیں ہونے دیں گے۔اگر اس کے علاوہ کوئی نتائج تبدیل کر کے دیئے گئے تو ہم اس کو مسترد کر دیں گے۔
انتخابات کے اعلان کے بعد حلقے میں ترقیاتی کام شروع کرا دیئے گئے۔لوگوں نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام پہلے بھی ہو سکتے تھے اب اپنے ضمیر کا سودا نہیں کریں گے۔حلقے کی عوام پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔