پاکستان سے میچ کے بعد کھلاڑی پرسکون ہو جاتے ہیں، بھارتی کرکٹر
پاک و بھارت کے میچ کے حوالے سے سینئر بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے کہا ہے کہ پاکستان سے میچ کے بعد کھلاڑی پرسکون ہو جاتے ہیں-
باغی ٹی وی : شیکھر دھون کا کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ہمیشہ ہی مقابلہ اعصاب شکن ہوتاہے، ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں دباؤ تو بہت ہوتا ہے لیکن مزہ بھی آتا ہے،ہمیشہ یہ خیال پایا جاتا ہے کہ ورلڈ کپ چاہے ہار جاؤ لیکن پاکستان سے نہ ہارنا،شیکھر دھون نے کہاکہ ورلڈ کپ جیتنا بھی ضروری ہے اور امید ہے ہم اس بار ورلڈکپ جیتیں گے پاکستان سے میچ کے بعد کھلاڑی پرسکون ہو جاتے ہیں، میں جب بھی گرین شرٹس کے خلاف کھیلا تو ہمیں زیادہ مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی، فیلڈ میں کافی تناؤ کے باوجود ہلکی پھلکی گپ شپ بھی ہو جاتی ہے۔
افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کے متوقع نام کیا کیا ہونگے؟
دوسری جانب اگلے 2 ماہ میں کم از کم 5 مرتبہ پاک بھارت ٹاکرا ممکن ہے۔ ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں 2 بار یقینی طور پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا جبکہ تیسری مرتبہ فائنل میں بھی پاک بھارت میچ ممکن ہے اس کے علاوہ ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں بھی پاک بھارت میچ شیڈول ہے جبکہ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی دونوں ٹیموں آپس میں ٹکرا سکتی ہیں۔
ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں نیپال کے خلاف کھیلے گا۔ 2 ستمبر کو پاکستان اور انڈیا کا بڑا مقابلہ ہوگا 6 ستمبر سے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلہ کا آغاز ہوگا جو کہ 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ایشیا کپ کا فائنل پلے آف مرحلے کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
فواد عالم کا کر کٹ چھوڑنے کا اعلان
دوسری طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے کا امکان ہے ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر اور 16 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 19 نومبر کو فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں احمد آباد میں ٹکرائیں گی۔