کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

0
45

کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

باغی ٹی وی پورٹ کے مطابق پاکستان کے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان نے اب تک میگا ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں جس میں ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست اور میزبان انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ پاکستان کا سری لنکا کےخلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ گرین شرٹس ساتویں نمبر پر ہے۔ عالمی کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں اب تک ایک دوسرے کے خلاف 9 میچ کھیل چکی ہیں جن میں سے 4 پاکستان اور 5 آسٹریلیا نے جیتے ہیں۔
مجموعی طور پر پاکستان اور آسٹریلیا کے 100 ایک روزہ میچ ہو چکے ہیں۔ ان 100 میں صرف 32 میچ ہی پاکستان اپنے نام کر سکا جب کہ 67 میچ آسٹریلیا کے نام رہے اور ایک میچ برابر رہا۔واضح رہے کہ کرکٹ میں ہر دن نیا ہوتا ہے.پاکستان پر سابقہ ریکارڈ کا کوئی اثر نہیں ہوگا.

Leave a reply