راولپنڈی : پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11 تربیلا میں اختتام پذیر ہو گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تربیلا میں پاکستان اور ترکی افواج کی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں، مشقوں میں ترکی کی خصوصی فورسز اور پاکستان کی ایس ایس جی نے حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں انسداد دہشتگردی آپریشنز خصوصی اہمیت کے حامل تھے،
مشقوں میں کارڈن اور سرچ آپریشن بھی شامل تھے، دونوں ممالک کی سپیشل فورسز نے آبادی والے علاقوں کی کلئیرنس کی مشقیں کی