پاک ترکیہ فضائی افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں ،ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو سےترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بیرونِ ملک سفر کرنیوالوں کیلئے اہم اقدام
ترکیہ کے سفیر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتےہوئے پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔
پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری مسعود پاکستان سے ترکی کے لیے کب اورکیسے روانہ ہوئے؟
ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر باہمی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔