آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کی سینٹیرلنزےگراہم اورجنرل ریٹائرڈ جیک کین سے ملاقات ہوئی ہے
آرمی چیف کا پینٹا گون کا دورہ، بھر پور استقبال،گارڈ آف آنر پیش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکا میں سینٹیرلنزےگراہم اورجنرل ریٹائرڈ جیک کین سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اورافغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا.
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات میں پاک امریکادوطرفہ تعلقات پربھی بات چیت ہوئی، سینیٹرگراہم نےخطے کی بہترہوتی ہوئی صورت حال میں پاکستان کےکردارکوسراہا،
بلاول نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اہم ترین خبر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں بہتری سےآگاہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک امریکا دوطرفہ تعلقات سےعلاقائی استحکام میں مددملےگی،پاک امریکا تعلقات خطے کے استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکہ کےد ورے پر گئے ہوئے تھے ، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے، آرمی چیف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے وقت بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے .
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ روز ملاقات کی ہے ،امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی قوم اور وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، انھیں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی کےمقابلے میں افغان مسئلےکےحل کیلیےامن معاہدےکےزیادہ قریب ہیں، امیدہےآنیوالے دنوں میں طالبان پرمذاکرات جاری رکھنے پرزوردینے کےقابل ہوں گے، ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہیں، افغان تنازع کا حل صرف طالبان سےامن معاہدہ ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھاکہ وہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے، پاکستان ماضی میں امریکہ کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نےبھی مقبوضہ کشمیر کےتنازع کےحل کیلیے مجھ سے کہا ہے، امریکامسئلہ کشمیرپر پاک بھارت تعلقات بہترکرنے میں مدد کر سکتا ہے،