پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا-
باغی ٹی وی : دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق فیس ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے لوگ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آسکتے ہیں۔
دوسری جانب پہلے میچ کی طرح آج کے میچ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا تھا جبکہ تیسرا اور چوتھا میچ یکم اور 3 اگست کو شیڈول ہے-
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر اعظم ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں انہیں آج کے میچ اور تیسرے میچ میں نہیں کیھلایا جائے گا جبکہ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ چوتھے میچ میں کھیلہں گے یا نہیں پیر کے روز زخم کا معائنہ دوبارہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا –