پاکستان او ویسٹ انڈٰیز کا دوسراٹی ٹوئنٹی آج کراچی میں کھیلا جائے گا

0
25

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔

باغی ٹی وی : یہ میچ نیشنل اسٹیڈیم میں شام 6 بجے شروع ہوگا ،گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی اس میچ میں حیدر علی کو 39 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شان دار بیٹنگ اور باؤلنگ،پہلا ٹی ٹوئنٹی 65 رنز سےجیت…

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا جس کے بعد 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر اور ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیتی تھی۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی

ویسٹ انڈیز: نیکولس پوران (کپتان)، برینڈن کنگ، شے ہوپ، شمرابروکس، ڈیوون تھامس، رومین پاول، اوڈیئن اسمتھ، ڈومینیک ڈریکس، روماریو شیفرڈ، اکیل حسین

کووڈ 19 کے بعد پہلی مرتبہ مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائیوں کو ایس او پیز کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں بلکہ وڈیروں کا گینگ ہے ،عامر خان

میچز اسٹیڈیم میں اسٹوڈنٹس کی انٹری مفت کردیں، اسد عمرکی رمیز راجہ سے درخواست

Leave a reply