عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان نیوی کا بحری جہاز PNS اصلت عمان کے شہر صلالہ کی بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ رائل عمان نیوی کے ساتھ مشترکہ مشق میں حصہ لے گی۔ جس کا مقصد علاقائی سمندری حدود کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کرنا ہے۔ بحری جہاز کے کمانڈر آفیسر کیپٹن شفیق الرحمن نے صلالہ نیوی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اور 11 انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی طرف سے اپنے ہم منصب رائل عمان نیوی کے چیف ایڈمرل عبداللہ الراسی کو مشق کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان ایمبیسی عمان کے ڈپٹی ہیڈ مشن سلیمان اطہر اور ڈیفنس اتاشی کیپٹن رضوان علی بھی شریک ہوئے۔
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025