یومِ آزادی ،پاک بحریہ کی بوٹ ریلیز، گوادر میں ہیلی کا آپریشنز میں مظاہرہ،شجرکاری بھی کی گئی

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کے مزارپر تبدیلیءگارڈ کی ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق وچوبند کیڈٹس پر مشتمل دستے نے بھرپورجوش و جذبے کے ساتھ مزار قائد پر اعزازی گارڈ کی ذمہ داری سنبھالی۔

کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ، کموڈور مشتاق احمد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گارڈ کا معائنہ کیا۔ مہمان خصوصی اور پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کے دستے نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا۔ اعزازی گارڈ کی تعیناتی کے بعد مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کے سربراہ ، افسران اور جوانوں کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے فاتحہ خوانی کی اور قائدمحترم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

اس سے قبل پاک بحریہ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا اور ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے بحریہ کی تمام مساجد میں خصوصی دعا ئیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ پاک بحریہ کے بحری جہازوں اور یونٹس پر روایتی انداز میں چراغاں کیا گیا۔ اسلام آباد ، لاہور ، کراچی اور کوسٹل ایریا میں واقع پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں یوم آزادی سے متعلق متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جن میں قومی ترانے اورنیوی بینڈکے خوبصورت ڈسپلے شامل تھے۔ گوادر اور کریکس ایریا میں بوٹ ریلیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مختلف پروگرام بھی دن بھر کی تقریبات کا ایک اہم حصہ تھے۔ اس کے علاوہ ، پاکستان نیوی نے انٹر نیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر پاکستان اور سندھ حکومت کے عہدیداروں کے تعاون سے بن قاسم کے علاقے میں شجرکاری مہم کا اہتمام بھی کیا۔ شجرکاری تقریب میں کمانڈر کوسٹ ، وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس شجرکاری مہم کے دوران 100 ایکڑ اراضی پر ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ پودے اگائے جائیں گے تاکہ آئندہ نسلوں کو بہترماحول فراہم کیا جاسکے۔

یوم پاکستان کے موقع پر ، صدر پاکستان نے پاک بحریہ کے افسران ، سی پی اوز / سیلرز اور سویلینز کو فوجی اعزازات کی منظوری بھی دی۔ ایوارڈز میں 03 ہلال امتیاز (ملٹری) ، 14 ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 14 تمغہ امتیاز (ملٹری) ، 01 ستارہ بسالت اور 09 تمغہ بسالت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 02 امتیازی ا سناد اور 65 تمغہ خدمت (ملٹری) کے ایوارڈز کی ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز ، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے بھی104 آفیسرز ، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز ، چیف پیٹی آفیسرز / سیلرز اور سویلینزکو تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے۔

پاک بحریہ میں یوم آزادی اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ ملک کو کسی بھی قسم کی جارحیت سے بچانے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ

یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

ہم معیشت بہتر کرکے مسلم امہ کی قیادت حاصل کرسکتے ہیں،صدر مملکت

یوم آزادی،حریت رہنما سید علی گیلانی کوپاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا

مستحکم پاکستان کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے ضروری ہے،سراج الحق

پاکستان کو اپنائیت دینی ہو گی،وفاقی وزیر ہوا بازی کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

قومی آزادی آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ سے جڑی ہے.قمر زمان کائرہ

مولانا طارق جمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی184 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان

نااہل و کرپٹ ٹولہ رخصت ہوا تو پاکستان پنپنے لگا،مراد سعید

ایک طرف پاکستان ایٹمی طاقت ،دوسری جانب بھکاری، کشکول کو توڑنا ہو گا، شہباز شریف

پاکستان ہمارا فخر اور پہچان،ہمارا منشور پاکستان کی سربلندی ہے، فریال تالپور

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب ہوئی، اعزازی گارڈزنے مہمان خصوصی کی آمد پرسلامی پیش کی۔ قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ نیول کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے بابائے قوم کو جنرل سلیوٹ پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر فوجی بینڈ نے مسحور کن دھن بجائی ،کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور مشتاق احمد نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے

یوم آزادی، وزیراعظم عمران خان نے دیں قوم کو چار بڑی خوشخبریاں

Leave a reply