پاک چین تعلقات کا آج تاریخی دن،پاک فضائیہ قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پورا اترے گی،ایئر چیف

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کا آج تاریخی دن ہے،جے ایف 17بلاک بی کےڈبل سیٹ طیاروں کی شمولیت ہورہی ہے،

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ آج ہی جے ایف 17 بلاک 3 کی طرف بھی پیش رفت کررہے ہیں،اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں،جے ایف 17 نے مختلف آپریشنز ، حربی صورتحال میں اہم کردار ادا کیا، جے ایف 17 نے بھارت کی جارحیت میں اہم پلیٹ فارم کا کردار ادا کیا،

سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے آپریشنز میں جے ایف 17 کا کردار ہر موقع پر نمایاں رہا ہے،پاک فضائیہ نے کورونا سمیت تمام چیلنجزمیں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ،پاک فضائیہ قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پورا اترے گی،

چین کے سفیر نونگ رونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ایف سترہ بلاک ٹو ڈوئل سیٹ کی کامیابی سے پاک فضائیہ میں شمولیت کی مبارک دیتے ہیں،دفاعی پروڈکشن میں تعاون ہماری دوستی کی مثال ہے

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

27 فروری،بھارتی رسوائی کا دن، جب پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر تاریخ رقم کی

پاک فضائیہ کے جے ایف سترہ تھنڈر طیارے کی ورچول رائل ائیرٹیٹو شو میں شرکت

ہم غافل نہیں،دشمن کو بھر پوراندازمیں جواب دینے کے لئے پاک فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف

جشن آزادی کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے ملی نغمے کا ایک ٹیزر جاری

پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ،بلاک تھری کی پروڈکشن کا آغاز ہوگیا,جے ایف 17 کے بلاک ٹوبی سیوٹین کا پیداواری ہدف مکمل کر لیا گیا،جے ایف 17 کے ڈبل سیٹ کی فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب ہوئی

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے،چین کے سفیر نونگ ژونگ اور نائیجرین حکام بھی تقریب میں موجود تھے،

ڈبل سیٹ 14طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کردیئے گئے،ڈبل سیٹ 14طیارے چین پاک تعاون سے تیار کیے گئے،ڈبل سیٹ طیارے تربیت کیلئے بھی استعمال ہوں گے،پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے نائیجریایا کو بھی فروخت کیے گئے

ملکی دفاع میں پاکستان ایک قدم اور آگے،بھارتی رافیل بھی پیچھے رہ گیا

Leave a reply