پاکستان افغان امن و مصالحاتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا:وزیراعظم

0
21

پاکستان افغان امن و مصالحاتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا:وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان وسیع البنیاد اور دیرپا شراکت داری خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے اہم ہے، پاکستان افغان امن و مصالحاتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی سینٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکی سینیٹر پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو بالخصوص اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنا تے ہوئے آگے بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر اعظم نے افغانستان میں امن و استحکام کی پاکستان کی ترقی کے لئے اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان امن و مصالحاتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے سینیٹر لنڈ سے گراہم کو بھارتی جموں کشمیر میں جاری مظالم کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بھارتی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں کی جانب ان کی توجہ دلائی۔

وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں امن و استحکام کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لئے امریکا کو اس جانب توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔

سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟

سینیٹر لنڈسے گراہم نے وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان کی جانب سے افغان امن عمل کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان وسیع دو طرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون اضافی مارکیٹ رسائی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے ذریعے قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور سرحد پر باڑ لگانے کے اقدام کو سراہا۔

Leave a reply