پاکستان ایک پُر امن ملک ہے،یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں جعفر جیکسن

پاپ اسٹاراور ڈانسر مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن کا کہنا ہے کہ پاکستان حسین ترین اور پرامن ملک ہے مجھے یہاں آکر خوشی ہوئی لیکن دنیا بھر میں اس کا تاثرغلط قائم کیا گیا ہے

باغی ٹی وی ککی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن لاہور اسلام آباد کے بعد اب کراچی میں ہیں انہوں نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے بانی رکن اور میزبان ذیشان شاہ کے ہمراہ میڈیا سے پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن دنیا میں اس کا تاثرغلط قائم کیا گیا ہے

جعفر جیکسن نے کہا کہ وہ 6 روز سے پاکستان میں قیام پذیر ہیں لاہور اسلام آباد کے بعد اب کراچی میں موجودہیں انہوں نے کہا پاکستان انتہائی خوبصورت ملک ہے اور یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے

جعفر جیکسن نے کہا کہ پاکستانی لوگ محبت کرنے والے ہیں اور پاکستانی کھانوں کی تعریف کی کہا کہ یہاں کے کھانے انتہائی لذیذ اور ذائقہ دار ہیں

انہوں نے اپنے میوزک کے بارے میں بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میوزک کے معاملے میں وہ اپنےچچا مائیکل جیکسن سے متاثرہیں لیکن ان کی طرح ڈانس نہیں کرسکتے

جعفر جیکسن نے بتایا کہ ان کی پہلی البم موسم گرما میں ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں اطالوی، افریقی اورامریکی میوزک کویکجا کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں سماجی پروجیکٹس کرنا چاہتا ہوں

جعفر جیکسن نے کہا کہ وہ مستقبل میں پاکستان اور امریکی پاپ سنگرز کی مشترکہ کنسرٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہے

اس موقع پر چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے بانی رکن اور میزبان ذیشان شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی سیلیبرٹیز کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تاثر کو فروغ دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک چار عالمی شہرت یافتہ شخصیات کو اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان کے دورے کروائے ہیں تاکہ وہ اپنے ممالک میں جا کر پاکستان کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے لائیں

پاکستان ایک حسین ترین اور پر امن ملک ہے جعفر جیکسن


واضح رہے کہ کچھ روز پہلے جعفر جیکسن نے اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی اور کومسیٹس یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں اپنی مہمان نوازی اور لوگوں کے محبت بھرے انداز ملنساری سے متاثر ہو کر پاکستان کے بارے میں مغربی میڈیا میں پیش کردہ منفی تاثرات کو غلط پایا ہے

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اپنے مہمان کا والہانہ استقبال کرنے والے ملنسار اور بااخلاق اور مہمان نواز لوگوں کا خوبصورت ملک ہے اور وہ پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں اور سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ مغربی میڈیا پاکستان کے بارے میں کس قدر غلط انداز میں منفی تاثر پیدا کرتا ہے

خیال رہے کہ جعفر جیکسن لاس اینجلس کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے مغربی دنیا کے ابھرتے ہوئے گلوکار نغمہ نگار اور مزاحیہ فنکار ہیں وہ عالمگیر شہرت کے حامل لیجینڈری گلوکار پاپ کنگ مائیکل جیکسن کے بھتیجے اور نغمہ نگار و پروڈیوسر جرمین جیکسن کے چھوٹے صاحبزادے ہیں ان کے والد جرمین جیکسن نے 1989ء میں بحرین کے دورے کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا

Comments are closed.